19 ستمبر 2016 - 11:18
فلسفہ غدیر ادیانِ الٰہی کی تکمیل ہے: مشرقی آذربایجان کے ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ڈائریکٹر

مشرقی آذربایجان کے ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ عید غدیر جسے اسلامی روایات میں مسلمانوں کی بڑی عید قرار دیا گیا ہے، اسے نہ فقط مسلمانوں کی بلکہ تمام ادیانِ الٰہی کی سب سے بڑی عید قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ خدا کے بھیجے ہوئے تمام پیغمبروں کی زحمتوں، تکلیفوں اور کوششوں کا اسی دن نتیجہ ملا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی آذربایجان کے ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام علی مصائبی نے کہا ہے کہ غدیر خم ایک زمانے اور ایک جگہ کے ساتھ مختص بحث نہیں ہے بلکہ ایک ایسا نقطہ ہے جہاں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت کا ایک مرحلہ اختتام پذیر ہوا اور وہاں سے قیامت تک کے لیے آپؐ کی رسالت کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید غدیر کی تقریبات کو خاص طبقے سے مخصوص نہیں کرنا چاہیے بلکہ یہ عید مومنین کی خوشی کا دن اور مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید غدیر جسے اسلامی روایات میں مسلمانوں کی بڑی عید قرار دیا گیا ہے، اسے نہ فقط مسلمانوں کی بلکہ تمام ادیانِ الٰہی کی سب سے بڑی عید قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ خدا کے بھیجے ہوئے تمام پیغمبروں کی زحمتیں، تکلیفیں اور کوششیں اسی دن نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔

۔۔۔۔۔

/169